ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر:فوج نے امن کی اپیل کی، کہا،ہر کسی کو پیچھے لوٹنے کی ضرورت ہے

کشمیر:فوج نے امن کی اپیل کی، کہا،ہر کسی کو پیچھے لوٹنے کی ضرورت ہے

Fri, 19 Aug 2016 21:12:20    S.O. News Service

سرینگر، 19؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں جاری بدامنی کے درمیان فوج نے آج امن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو واپس لوٹنے اور ساتھ بیٹھ کرموجودہ حالات کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔حالات کواکسانے کی بجائے ہر کسی سے صورت حال ٹھیک کرنے کاراستہ تلاش کرنے کے لئے کہتے ہوئے شمالی فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا نے کہا اگرچہ سیکورٹی فورسز سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کیلئے کہا گیا وہیں دیگر فریقوں کو بھی یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سیکورٹی فورسز، پولیس تھانے اور سیکورٹی فورسز کے ٹھکانے پر حملے نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ جدوجہد اور تشدد کاچکر40دنوں سے زیادہ وقت سے چل رہا ہے اورکوئی بھی اب اس سے اچھوتا نہیں رہ سکتا۔فوجی کمانڈر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ میری اپیل امن کی ہے۔ہمارے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم ان حالات کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔لہٰذا جموں کشمیر سے کسی بھی طرح وابستہ ہر کسی کوتجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور دیکھنا چاہئے کہ کس طرح ہم اسے روک سکتے ہیں۔یہ کسی شخص یا ایک تنظیم پرنہیں ہے جو(اکیلا)کر سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کیونکہ ہر کوئی ملوث ہے چاہے سیکورٹی طاقت ہو، چاہے علیحدگی پسندہو حکومت، اسٹوڈنٹ ہو،لیڈرہو۔میری اپیل ہر کسی سے ہے۔ہمیں اس سے آگے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ بدامنی سے بچے متاثر ہوئے ہیں جواسکول نہیں جا سکتے، نوجوان جو ہسپتالوں میں ہیں، اس کے ساتھ ملازم، کاروباری اور پولیس اہلکار اور سیکورٹی بھی متاثرہوئے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کی اپیل علیحدگی پسندوں سے خطاب ہے، لیفٹیننٹ جنرل ہڈا نے کہاکہ ہر کسی کوواپس لوٹنے کی ضرورت ہے۔مخالفت کا کیلنڈر کہاں سے آ رہاہے۔علیحدگی پسند احتجاج کے لئے کیلنڈر جاری کر رہے ہیں، ہفتے بھر کا طویل پروگرام کل جاری ہوا۔


Share: